پاکستان
آئی ایم ایف نے کے پی کے حکومت کو بھی اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
خیبرپختونخوا (کے پی کے ) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں' ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کیساتھ پرعزم ہیں
خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے کے پی کے حکومت کو بھی اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست بھی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ کے پی حکومت نے مرکز سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی کابینہ نے ترامیم پر 5 سے زیادہ سوالات اٹھائے، فنانس ڈویژن نے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے، ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کیساتھ پرعزم ہیں۔