پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام، وزیراعظم کاوزیرخزانہ کوصاف انکار؟ملکی سیاست میں نئی بحث کا آغاز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض حصولی کے بعد وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر مقامی بینک سے مہنگا کمرشل قرض لینے کا فیصلہ ترک کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) قرض پروگرام، وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر خزانہ کو صاف انکار؟ ملکی سیاست میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ کو مہنگا قرض حاصل کرنے سے منع کیا ہے اور وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنانسنگ گیپ کی صورت میں دیگر ذرائع سے کم شرح سود پر قرض لیاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے کمرشل بینک سے قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اور مستقبل میں قرض کی دوبارہ درخواست کی گئی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انٹرنیشنل ٹریڈفنانس کارپوریشن اورآئی ڈی بی سے 70 کروڑ ڈالر تک قرض لیاجاسکتا ہے، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر رواں مالی سال، 2 ارب ڈالر آئندہ مالی سال اور مالی سال 2027 میں مزید 2 ارب ڈالر موصول ہوں گے جب کہ پروگرام کے آخری ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر کی آخری قسط موصول ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اہداف کے جائزے کے لیے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے مقامی بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ فنانسنگ گیپ کا تخمینہ پورا کرنے کیلئے کیا تھا مگر اب حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد زیادہ شرح سود پر قرض نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جس بینک سے 11 فیصد شرح سود پر پرنسپل ایگریمنٹ ہوا تھا اس سے اب رقم حاصل نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button