آئی ایم ایف پروگرام کیلئے آرمی چیف اور اسحاق ڈار نے اہم کردار ادا کیا: شہباز شریف کا بیان
ٹیکس کرپشن ختم کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں، میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، یہ تبھی ممکن ہے جب تمام اہداف کو پورا کریں: شہباز شریف
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح تیزی سے نیچے گر رہی ہے، شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 9.6 فیصد ہوگئی ہے، ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، ان سگنلز سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کی سمت درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا کٹھن راستہ ہے،کانٹوں سے بھرا ہے، دن رات محنت کرنی ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، ایک پاتھ وے بنایا ہے، جس پر چل کر پاکستان مشکلات سے جان چھڑائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کرپشن ختم کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں، میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، یہ تبھی ممکن ہے جب تمام اہداف کو پورا کریں، زبانی کلامی پاں پر قیامت تک نہیں کھڑے ہوسکیں گے، کب تک قرضے مانگتے رہیں گے، کب تک رول اوور کرتے رہیں گے، ہمیشہ ٹیم ورک کامیابی سے ہمکنار کراتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 ستمبرکو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہونا ہے، آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکس لگائے گئے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ آیا، مہنگائی کم ہوتی رہے گی تو تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا، ٹیکس نیٹ کے پھیلا میں ابھی بہت خلا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں حصہ ڈالتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای اپنا حصہ نہ ڈالتے تو آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہ ہوتا، اس مقصد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی اہم کردار ادا کیا۔