آئی ایم ایف کی مداخلت، نگران وزیراعظم کا تقرر، وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر ملاقات ٹوپی ڈرامہ نکلی
آئی ایم ایف کو پاکستان میں نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ میں شامل اراکین کی تقرری میں گہری دلچسپی ہے یہی وجہ ہے کہ تاحال نگران وزیراعظم ناکام فائنل نہیں کیا جاسکا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگران وزیراعظم کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت کا معاملہ ٹوپی ڈرامہ نکلنے کے بعد ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو پاکستان میں نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ میں شامل اراکین کی تقرری میں گہری دلچسپی ہے یہی وجہ ہے کہ تاحال نگران وزیراعظم ناکام فائنل نہیں کیا جاسکا۔ واضح ہو کہ آج وزیراعظم میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی اور اب یہ ملاقات کل دوبارہو گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتدرہ حلقے نگران وزیراعظم کا تقرر آئی ایم ایف سے منظوری لینے کے بعد کریں گے ۔ واضح ہو کہ آئی ایم ایف نے نگران سیٹ اپ سے تین ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری بھی دیدی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے جن ناموں پر آمادگی ظاہر کی تھی ان میں نگران وزیراعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی جبکہ نگران سیٹ اپ میں سلطان الانہ، طارق باجوہ، ڈاکٹر اشفاق حسن خان ، محمد میاں سومرو ، اعجاز گوہر اور دیگر مزید نام زیر غور ہیں۔