پاکستان

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں

 نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔ امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی موومنٹ کے حوالے سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کردیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کےشعبےمیں انقلابی اقدامات کیے۔ معاشرےکےمحروم طبقےکیلیےپنجاب انڈومنٹ فنڈکااجراکیا جبکہ تعلیم کےفروغ کیلیےدانش اسکول کا قیام عمل میں لایاگیا۔ طلبا کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیے۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جوکہ بڑا چلینج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button