آئی سی ٹی سروسزکی برآمدی ترسیلات میں کتنے ملین ڈالرزکا اضافہ ہوا؟شزہ فاطمہ خواجہ کا حیران کن دعویٰ
وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مئی میں آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں 332 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)آئی سی ٹی سروسزکی برآمدی ترسیلات میں کتنے ملین ڈالرزکا اضافہ ہوا؟شزہ فاطمہ خواجہ کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مئی میں آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں 332 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایک بیان میں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے40.7 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 2.925 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال میں 2.371 ارب ڈالرز تھیں، موجودہ حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کے اضافے میں ایس آئی ایف سی اور پی ایس ای بی کا کردار لائق تحسین ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کے اضافے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، آئی ٹی بجٹ میں اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے مدد گار ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بجٹ میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر انفارمیشن کے منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے رکھے ہیں۔