پاکستان

آئی پی پیز کا معاملہ، سردار اویس لغاری نے حافظ نعیم الرحمن کو اوپن مناظرے کا چیلنج کر دیا

آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں' لیکن ہو سکتا ہے اس سے پہلے اچھی خبر آنا شروع ہو جائے تو اور پہلے ہی اٹھ کر چلے جائیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وہ آئی پی پیز کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وہ حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں اور وہ پہلے ہی اٹھ کر چلے جائیں۔ سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button