پاکستان

آئی پی پیز کی چالاکیاں، ایف پی سی سی آئی نے سبق سکھانے کی ٹھان لی

ایک بجلی گھر 50 ارب میں لگا اور اسے 400 ارب روپے دے دیئے گئے، یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے، آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے: قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (کھوج نیوز) آئی پی پیز کی چالاکیاں، ایف پی سی سی آئی نے سبق سکھانے کی ٹھان لی ‘ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرنیکا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر مہیمن خان کا کہنا تھا کہ ایک بجلی گھر 50 ارب میں لگا اور اسے 400 ارب روپے دے دیئے گئے، یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے، آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔ قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ میں گڑبڑ ہے تو عالمی سطح پر کیس لڑا جاسکتا ہے، ہر سیکٹر میں فیکٹریاں بند اور لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے رہنما آصف انعام کا کہنا تھا کہ بجلی کھپت 18فیصدکم جب کہ پیداوار بڑھ رہی ہے،کھپت بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سستی بجلی دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کا بجلی فروخت معاہدہ ہے بجلی خرید معاہدہ نہیں، ابھی مزید 16 ہزار میگاواٹ بجلی کے آئی پی پیز آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button