پاکستان

آج قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ترمیمی بل کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیں گی، منحرف اراکین کےووٹ  سے متعلق آرٹیکل 63میں ترمیم کی جائیگی، آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی جانب آج قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ترمیمی بل کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں، جس کے مطابق حکومتی آئینی ترامیم میں 20 سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 اور دیگر شامل ہیں، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم ہوگی، اس ترمیم میں بلوچستان  اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی  تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیں گی، منحرف اراکین کےووٹ  سے متعلق آرٹیکل 63میں ترمیم کی جائیگی، آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

ترمیمی مسودے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو   دوسروں صوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجا جاسکے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے 5 سینیئرججز میں سےچیف جسٹس  لگائے گی۔

رپورٹس کے مطابق  آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کریگی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button