پاکستان
آرمی ایکٹ، جسٹس فائز عیسیٰ اور اسٹیبلشمنٹ میں کشیدگی، سلیم صافی نے خدشہ ظاہر کردیا
اگر جسٹس فائز عیسیٰ قاضی اسٹیبلشمنٹ کی حکومتی اور انتظامی معاملات پر اعتراض اٹھاتے ہیں تو یہ آرمی چیف کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے فیصلوں کو خندہ پیشانی سے قبول کریں

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ قاضی آئین پسند چیف جسٹس ہیں ان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے دبائو میں کبھی نہیں آئے اور آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ اور جسٹس فائز عیسیٰ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ماتحت ایک ادارہ ہے جبکہ عدلیہ ایک آئینی ستون ہے اگر جسٹس فائز عیسیٰ قاضی اسٹیبلشمنٹ کی حکومتی اور انتظامی معاملات پر اعتراض اٹھاتے ہیں تو یہ آرمی چیف کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے فیصلوں کو خندہ پیشانی سے قبول کریں تا کہ یہ ملک آگے بڑھ سکے۔