پاکستان

عمران خان کی گرفتاری درست، مگر جنرل باجوہ اور فیض حمید کا احتساب بھی ضروری’ جاوید ہاشمی کا مطالبہ

عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں نے جنرل عاصم منیر کو انتظامی معاملات میں گھیسٹ کر جمہوری عمل کے مستقبل پر سوالیہ نشان عائد کر دیا: جاوید ہاشمی

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری درست ہے مگر سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کا احتساب بھی ضرور ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں نے جنرل عاصم منیر کو انتظامی معاملات میں گھیسٹ کر جمہوری عمل کے مستقبل پر سوالیہ نشان عائد کر دیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے پہلے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا محاسبہ ہونا چاہیے جب تک اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں کو ان کے غیر آئینی اقدامات کی سزا نہیں ملے گی تب تک ملک میں سیاسی اور جمہوری عمل کو استحکام حاصل نہیں ہو سکے گا۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آج بھی اپنے بیانیہ ”ووٹ کو عزت دو” کے ساتھ ہی انتخابی دنگل میں اترے گی لیکن یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ نوازشریف کا ووٹ بینک آج بھی موجود ہے اور وہ واقعی اس ملک کے ایک مقبول ترین سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے ملک اور عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف ہوں اور رہوں گا اور میری شدید خواہش ہے کہ میاں نوازشریف جو آج بھی میرے لیڈر ہیں وہ جلد از جلد پاکستان آئیں اور قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف سے بڑے ڈکٹیٹر ثابت ہوں گے، پہلے وہ کمزور تھے لیکن اب وہ مضبوط ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button