پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےجعلی خبروں اورڈیجیٹل دہشت گردی کے جھوٹے پروپیگنڈے سےخبردارکردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) پوک فوج کے سربراہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جعلی خبروں ڈیجیٹل دہشت گردی کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کردیا اور انھوں نے سابق فوجی افسران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ فوج حکومت کے ساتھ مل کر اس جھوٹے پروپیگنڈے کا ملک سے مکمل طور پر صفایا کرنے کا اعلان بھی کیا ۔رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی لگن اور قوم کی تاریخ بنانے میں کلیدی کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے اتحاد اور مشکلات کے سامنے استقامت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے سابق فوجی افسران سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار جاری رکھیں۔


ارمی چیف نے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خطرے سے بھی آگاہ کیا جو دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلق کو کمزور کرنے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔سابق افسران نے پاکستان آرمی کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کیا اور اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں سابق ارمی چیف جںرل(ر) راحیل شریف اور اشفاق پرویز کیا نی بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button