آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانے کیلئے ملکی سیاسی جماعتوں سمیت کون کونسی بیرونی طاقتیں ملوث تھیں؟ حفیظ اللہ نیازی کے چشم کشا انکشافات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانے کے لئے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت امریکہ اور سعودی عرب نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تھا: حفیظ اللہ نیازی
اسلام آباد(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانے کے لئے ملکی سیاسی جماعتوں سمیت کو کونسی بیرونی طاقتیں ملوث تھیں؟ صحافی حفیظ اللہ نیازی کے چشم کشا انکشافات نے ہلا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے ایک قائد نے ایک ناقابلِ یقین واقعہ بتایا ۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں تحریک انصاف،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ملکرجنرل باجوہ کو دوسری توسیع دِلا نے کا عزم دہرایا۔ چشم فلک نے دیکھا کہ اہم سیاسی رہنما لندن ڈیرے ڈالے ،جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانے اور کسی تیسرے بندے کو آرمی چیف بنانے کی تجویز دے رہے تھے ۔شنید ! لندن میں جہاں ہمارے قومی رہنماوں کے ڈیرے وہاں امریکی حکام بھی موجودجبکہ سعودی شاہ سلیمان کا پیغام لیے سعودی وزیرقدم بہ قدم ، سب باجماعت جنرل عاصم کی تعیناتی رکوانے پر متفق و مصر تھے ۔ بھولنا نہیں! اکتوبر 2022میں عمران خان نے بھی کمال ڈھٹائی سے میر جعفرکو دوسری توسیع دینے کا شدومد سے مطالبہ فرما دیا ۔ بقول جنرل ندیم انجم جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف رکھنے پر اصرار کیا۔ بعد ازاں ایک وقت ایسا بھی کہ فرسٹریشن میں صدر عارف علوی کیساتھ مل کر نوٹیفکیشن سیکھیلنا تھا ۔ پردہ سمیں کے پیچھے ایک کردار ایسا بھی جو سکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر تھا ۔ اپنا مستقبل داو پر لگا کر جنرل عاصم کا مستقبل ٹھکانے لگانے میں رات دن ایک کر رہا تھا ، اکثرکردار اسکے استعمال میں تھے، آجکل اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے ۔