آرمی چیف عاصم منیراورچینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سے پردہ اُٹھ گیا
وزیراعظم شہبازشریف کے چند روز قبل دورہ چین کے دوران آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر اور چین کے صدر کے درمیان ہونے والی خصوصی ملاقات میں سی پیک سمیت ان تمام منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سے پردہ اُٹھ گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے چند روز قبل دورہ چین کے دوران آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر اور چین کے صدر کے درمیان ہونے والی خصوصی ملاقات میں سی پیک سمیت ان تمام منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس ملاقات میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے چینی صدر شی کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں کی نگرانی پاک فوج براہ راست کرے گی اور چینی عملہ کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔اس ملاقات میں صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان کو مکمل طعر مستحکم اور معاشی طورپر مضبوط دیکھنے کے خواہاں ہیں ،صدر شی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے چین کا ایک قابل اعتماد ملک رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر شا نہ بشانہ کام کرے اور یہ دونوں ہمسایہ ملک خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔