پاکستان
آرمی چیف کا دورہ جہلم ،نوجوانوں کی تعریف
جنرل عاصم منیر کے پہنچنے پر کور کمانڈر فورتھ کور لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا نے استقبال کیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پہنچنے پر کور کمانڈر فورتھ کور لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا نے استقبال کیا۔
آرمی چیف کو مشق کیلئے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے بریفنگ دی گئی، انہوں نے فوجیوں کی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا اور ان کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے آپریشنل مشقوں میں فضائیہ ، ایوی ایشن اور بری دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔