پاکستان
آرمی چیف کی جانب سے ستمبر میں خوشخبری،فیصل واوڈا نے بڑی خبر دیدی
سینیٹرفیصل واؤڈا کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی کاوش اورایس آئی ایف سی کےویژن کےتحت ستمبرمیں خوشخبری متوقع ہے۔
اسلام آباد(کھوج نیوز) آرمی چیف کی جانب سےستمبرمیں خوشخبری،فیصل واوڈا نےبڑی خبردیدی ۔رپورٹ کےمطابق آزاد سینیٹرفیصل واؤڈا کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی کاوش اورایس آئی ایف سی کےویژن کےتحت ستمبرمیں خوشخبری متوقع ہے۔ ایک بیان میں فیصل واؤڈا نےکہا ہےکہ پاکستان کےلیےکئی سال بعد ایک مثبت اوراچھی خبرہے۔ ان کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کےاپنےادارے میں انصاف پرمبنی فیصلوں کی وجہ سےاب پاکستان کوترقی سےکوئی نہیں روک سکتا۔
فیصل واؤڈا نےکہاکہ سیاسی لیڈرز،آئینی،قانونی کرسیوں پربیٹھنےوالےیہ پہلےکرلیتےتو آج پاکستان کہاں سےکہاں پہنچ چکا ہوتا۔ فیصل واؤڈا نےیہ بھی کہا کہ اب بھی موقع ہے، آج بھی یہ سب احساس کرلیں۔ واضح رہےکہ اس بیان میں فیصل واؤڈا نے یہ نہیں بتایا کہ خوش خبری کیا ہے۔