آزاد کشمیرمیں بجلی کی ہوشرباقیمتیں،صدرمملکت نے آج ہنگامی اجلاس بلالیا
صدرمملکت آصف علی زرداری نےآزادکشمیرمیں ریاست گیراحتجاج پرہڑتال سےپیدا شدہ صورتحال پرغورکیلئےتمام سٹیک ہولڈرزکا ہنگامی اجلاس آج ہفتہ وارتعطیل کےباوجود ایوان صدراسلام آباد میں طلب کر لیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)آزاد کشمیرمیں بجلی کی ہوشرباقیمتیں،صدرمملکت نے آج ہنگامی اجلاس بلالیا۔رپورٹ کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےآزادکشمیرمیں ریاست گیراحتجاج پرہڑتال سےپیدا شدہ صورتحال پرغورکیلئےتمام سٹیک ہولڈرزکا ہنگامی اجلاس آج ہفتہ وارتعطیل کےباوجود ایوان صدراسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع ایوان صدر کےمطابق تمام سٹیک ہولڈرزکوہدایت کی گئی ہےکہ وہ ہنگامی اجلاس میں آزاد کشمیرکی موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھ کرتجاویزساتھ لائیں۔ امکانی طورپرآزادکشمیر کےصدربیرسٹر سلطان محمود‘ آزادکشمیر کےوزیراعظم چوہدری انوارالحق‘ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف‘ پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی‘وزیرامورکشمیرانجینئرامیرمقام اوراعلیٰ سول وعسکری عہدیداراس ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ آزاد کشمیرمیں دو روز سےبجلی کی قیمتوں میں اضافےاورمتعلقہ امور کےبارے میں مظاہرے شروع ہیں۔ آج اتوارکو ہزاروں افراد پورے آزادکشمیر سےاکٹھےمظفر آبادکی طرف مارچ کرینگے۔