پاکستان

آزمائش اورامتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے،صدراوروزیراعظم کےعید قربان پرپیغامات

وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے عید کے پیغام میں کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نےاپنے پیغام میں کہا کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے عید کے پیغام میں کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے، فلسطینی اور کشمیری ظلم وستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button