پاکستان
آصفہ بھٹو زرداری نے قرعہ اندازی میں اپنے ہی نام کی پرچی کیسے نکالی؟
جشنِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائم متحدہ عرب امارات قونصلیٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نےبطورِمہمانِ خصوصی شرکت کی
کراچی(کھوج نیوز)آصفہ بھٹو زرداری نے قرعہ اندازی میں اپنے ہی نام کی پرچی کیسے نکالی؟رپورٹ کے مطابق جشنِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائم متحدہ عرب امارات قونصلیٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نےبطورِمہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب کے دوران قرعہ اندازی بھی کی گئی۔ حاضرین کےلیےہونے والی اس قرعہ اندازی کےلیےآصفہ بھٹو زرداری کو بلایا گیا تو خاتونِ اوّل نے اپنے نام کی ہی پرچی نکال لی۔
شہید محترمہ بےنظیربھٹوکی چھوٹی صاحبزادی کےہاتھوں سے نکلنے والی پرچی پر جب ان کا اپنا ہی نام نکل آیا تو ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے نام کے دبئی ریٹرن ہوائی ٹکٹ کی اس پرچی کو منسوخ کر کے دوسرے مہمان کو یہ انعام لینے کا موقع دیا۔