پاکستان
آصفہ بھٹو کی انٹری، صوبہ پنجاب پر قبضہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی تیاریاں مکمل
آصفہ بھٹو قومی لیڈر ہیں اگر انہوں نے کبھی مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑا تو وہ جیت سکتی ہیں مگر ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ لاہور یا پنجاب سے الیکشن لڑیں
کراچی (کھوج نیوز) پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب پر قبضہ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مقابلے میں آصفہ بھٹو کو میدان میں لانے کی ٹھان لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو قومی لیڈر ہیں اگر انہوں نے کبھی مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑا تو وہ جیت سکتی ہیں مگر ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ لاہور یا پنجاب سے الیکشن لڑیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب میں اپنی جماعت کو برسر اقتدار لانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو باضابطہ طور پر سیاست میں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔