پاکستان
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا معاملہ، پی ڈی ایم کے حمایتی وکلاء گروپ میں پھوٹ کا انکشاف
ہم نے اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کو صاف بول دیا ہے کہ اب بس بہت ہوگیا آپ لوگ ہماری بھی عزت کا خیال کریں اور اپنی عزت کا خیال بھی کریں: سینئر وکیل

لاہور(کھوج نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے معاملہ پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ وکلاء گروپ میں شدید پھوٹ پڑ چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری کورٹس کے معاملے پر پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ وکلاء گروپ میں شدید پھوٹ پڑ چکی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کو صاف بول دیا ہے کہ اب بس بہت ہوگیا آپ لوگ ہماری بھی عزت کا خیال کریں اور اپنی عزت کا خیال بھی کریں۔ ہم وکلا نے لوگوں کو بھی منہ دکھانا ہے ہم اس سے زیادہ کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کا دفاع نہیں کرسکتے۔