آفیشل سیکریٹ ایکٹ ، خصوصی عدالت نے عمران خان کو بڑا ریلیف دیدیا
جج ابو الحسنات ذوالقرنین کا عمران خان کی بیرک کا دورہ، جیل کی دیوار گرا کر ایکسر سائز کے لئے باغیچے تک عمران خان کی رسائی دینے کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں خصوصی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بڑا ریلیف دے کر ان کی استدعا منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آج کی سماعت میں عمران خان نے ایکسرسائز کی اجازت نہ ملنے پر جج کے سامنے احتجاج کیا، عمران خان نے کہا کہ میں صرف جیل مینیوئل کے مطابق سہولیات چاہتا ہوں، موومنٹ اور ایکسرسائز کی اجازت ہونی چاہیے۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے احتجاج پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین جیل کے اندر گئے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیرک کا دورہ کیا، جس کے بعد جج نے اڈیالہ جیل حکام کو حکم دیا کہ بیرک کے ساتھ دیوار گرا کر جگہ بڑھائی جائے، دیوار ٹوٹنے سے باغیچے تک عمران خان کی رسائی ہو سکے گی، بیرک صاف ستھرا تھا عمران خان نے ایک ہی استدعا کی جو پوری کردی گئی۔