پاکستان

آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی یا اضافہ؟ بڑی خوشخبری آگئی

ڈالر کی فراہمی بڑھنے سے ڈالر کا ریٹ نیچے آئے گا اور آنے والے دنوں میں ڈالر میں مزید کمی کا امکان 'انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈاکر کا فرق ختم ہو جائے گا

کراچی(سپیشل رپورٹر، آن لائن) آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی یا اضافہ؟ اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین نے بڑی خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی فراہمی بڑھنے سے ڈالر کا ریٹ نیچے آئے گا اور آنے والے دنوں میں ڈالر میں مزید کمی کا امکان ہے۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈاکر کا فرق ختم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانیکی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا کہ ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیزکی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی جبکہ برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ غیرملکی کرنسیز کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں لانے ہوتے تھے۔سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے۔کرنسی ڈیلر کے مطابق ڈالر کیش کی صورت میں بحرین،سنگاپور اور دبئی سے بذریعہ کارگو سکیورٹیز کمپنیز درآمد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button