پاکستان
آنے والے چند سالوں میں بھارت کو ہر شعبے میں مات دیں گے: احسن اقبال کی پیشگو ئی
حکومت کا بجٹ خالی ہو چکا ہے، اتنے پیسے نہیں کہ تنخواہوں اور پنشنوں کا بوجھ اٹھا سکیں، مگر ہماری نظر آج یا کل پہ نہیں بلکہ 2047ء پر ہونی چاہیے: احسن اقبال
اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیر احسن اقبال نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم بھارت سے پیچھے ہیں لیکن آنے والے چند سالوں میں بھارت کو ہر شعبے میں مات دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا بجٹ خالی ہو چکا ہے، اتنے پیسے نہیں کہ تنخواہوں اور پنشنوں کا بوجھ اٹھا سکیں، مگر ہماری نظر آج یا کل پہ نہیں بلکہ 2047ء پر ہونی چاہیے،جب ہم سو سالہ آزادی کا جشن مناتے ہوئے بھارت کو ثابت کریں گے کہ ہم بھارت سے تیز ترقی کرنے کے اہل ہیں۔