پاکستان

آٹے کے نرخ مقررکرنےپرصوبائی کابینہ کا وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین

مریم نواز نے کہا کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں - بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں – بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا -مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے-مریم نواز نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے ۔انھوں نے کہا کہ
گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان کام نہیں تھا۔ آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فورا بلا لیا -مریم نواز نے کہا کہ آٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے -مریم نواز نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پرصرف کریں -مریم نوازشریف نے اعتراف کیا کہ فوڈ منسٹر کی انفرادی کارکردگی پوری کابینہ پر بھاری ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے -مریم نوازشریف نے کہا کہ 4 ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا- انھوں نے کہا کہ غریب ملک میں رہتے ہیں عوام کے مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے -مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سرمایہ کار امیر ہوجائیں اور غریب آدمی اپنی چھت بنانے سے بھی رہ جائے –

مریم نواز نے قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی اس کے علاوہ ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی۔ سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا ر کی منظوری دی فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری دی۔ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدامات کئے جائیں۔ بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری،غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔
قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔
پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری
سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری انٹرنل اکاؤنٹ بیلٹی برانچ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدر استعفی منظور،ادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری کی منظوری دی گئی

کے ایف ڈبلیو ڈ ویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ”گرین انرجی پروجیکٹ” کے لیے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے سکولوں او رہسپتالوں کی سولر رائیزیشن کی جائے گی پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA) کے قیام کے لیے قانون سازی کی منظوری عالمی ادارہ برائے خوراک او رزراعت کے تعاون سے زمین کے کٹاؤاور لائیوسٹاک مینجمنٹ کے منصوبے کی منظوری،دیہی سطح پر روزگا ر بڑھے گا، ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خالی آسامیوں پر بھرتیو ں کی منظوری دے دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button