پاکستان

آپریشن عزم استحکام:پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی عمران خان کی ہدایت پرکھل کرمخالفت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ؤں نے نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) آپریشن عزم استحکام،پی ٹی آئی کےاراکین اسمبلی نےعمران خان کی ہدایت پر کھل کرمخالفت کرنےکی منصوبہ بندی کر لی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ؤں نے نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی ۔بتیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ان سب کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ اس آپریشن کی کھل کر مخالفت کی جائے جس پر اسد قیصر نےکہا ہےکہ ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، آپریشن سے متعلق کیا کر رہے ہیں، کیا پلاننگ ہے معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر پارلیمنٹ کے فلور پر اعتماد میں لیا جائے، وزیرِ دفاع طرم خان بنے پھرتے ہیں، ان کی ڈیوٹی ہے بتائیں کیا کر رہے ہیں، ہم کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آپریشن سے متعلق تحفظات ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو اس کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button