آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر اور عمران خان کی رہائی، سفارتی محاذ پر نئی جنگ کا آغاز
اگر پاکستانی حکام نے عمران خان کے منتخب ہونے کے بعد بھی ان کا رستہ روکنے کی کوشش کی اور انھیں باہر نہ جانے دیا تو پھر ایسے میں سفارتی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہائی ، سفارتی محاذ پر نئی جنگ کا آغاز ہونے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان کی رائے میں اگر پاکستانی حکام نے عمران خان کے منتخب ہونے کے بعد بھی ان کا رستہ روکنے کی کوشش کی اور انھیں باہر نہ جانے دیا تو پھر ایسے میں سفارتی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں تاہم ڈاکٹر وسیم اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کبھی ایک دوسرے کے اندرونی معاملات کو لے کر سفارتی تعلقات پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے مطابق اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ میں عمران خان کی رہائی سے متعلق قراردادیں بھی منظور ہوئیں مگر ان چیزوں کا سفارتی تعلقات پر اثر نہیں پڑا۔ تاہم ڈاکٹر وسیم اس بات سے متفق ہیں کہ برطانیہ میں عمران خان کی اچھی شہرت ہے اور وہ اس عہدے کی دوڑ کے لیے ایک اہم امیدوار ضرور تصور کیے جا رہے ہیں۔