پاکستان

اب بھی وقت ہے ضدر اور انا چھوڑ دیں، قیدی نمبر 804 انتقام نہیں لے گا: عارف علوی بھی بول پڑے

گمراہی 3 طرح کی ہوتی ہے، جس میں ایک جان بوجھ کر راستہ پکڑنا، دوسرا راستہ بھول جانا اور تیسرا جب انا بیچ میں آجائے کہ اب اس راستے سے واپس کیسے جائیں: عارف علوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بڑا بیان داغتے ہوئے کہا کہ اب بھیوقت ہے ضد اور انا چھوڑ دیں، قیدی نمبر 804 انتقام نہیں لے گا میں وعدہ کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میرے وطن کے محافظ ادارے کی قیادت گمراہی کی طرف گامزن ہیں وہ ضد اور نفرت چھوڑیں میں عمران خان کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں کہ بدلہ نہیں لیں گے اور درگزر کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ گمراہی 3 طرح کی ہوتی ہے، جس میں ایک جان بوجھ کر راستہ پکڑنا، دوسرا راستہ بھول جانا اور تیسرا جب انا بیچ میں آجائے کہ اب اس راستے سے واپس کیسے جائیں۔ عارف علوی نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں اور امن و انصاف کی طرف قدم بڑھائیں، میں عمران خان کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ بدلہ نہیں لیں گے اور درگزر کردیں گے جس سے حل نکل آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button