پاکستان

اب تو ہو گی توشہ خانہ توشہ خانہ، عمران خان کے بعد کس کس کے خلاف توشہ خانہ کے کیسز کھلے؟ سب پتا چل گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری، اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس کھل گیا جبکہ دیگر میگا کرپشن کیسز بھی بحال ہوگئے

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اب تو ہوگی توشہ خانہ توشہ خانہ، سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد کس کس کے خلاف توشہ خانہ کے کیسز کھلے؟ سب پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اس قانون سے فائدے اٹھانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور نیب نے اربوں روپے کے اسی میگا کرپشن کیسز کھول دیے ہیں۔ توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں لینے کے الزام میں نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس کھل گیا۔ آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکانٹ کیس بھی دوبارہ چلے گا جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس بھی بحال کیا۔ بحال کیسز میں مراد علی شاہ اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 80ریفرنسوں کی بحالی کے لیے رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ریفرنسز واپس عدالتوں میں بھیجے جارہے ہیں ، آئندہ ایک سے دو روز میں تمام کیسز احتساب عدالتوں میں جمع کرا دئیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ فیصلے پر نیب کے ہنگامی اجلاس میں ریفرنس بحالی کا فیصلہ کیا گیا، سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کالعدم قرار دی تھیں جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button