پاکستان
اب پیٹرول کون ڈلوائےگا؟حامد میر نےحکومت کی "کلاس "لے لی
حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب پٹرول کی قیمت میں دو یا تین روپے اضافے پر ہاہاکار مچ جاتی تھی اب تو سیدھا 26 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جاتا ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اب پیٹرول کون ڈلوائےگا؟حامد میر نےحکومت کی "کلاس "لے لی ،رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کر کے عوام پر بوجھ مزید بڑھا دیاہے جس پر سینئر صحافی حامد میر بھی پھٹ پڑے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب پٹرول کی قیمت میں دو یا تین روپے اضافے پر ہاہاکار مچ جاتی تھی اب تو سیدھا 26 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جاتا ہے اور بجلی کے بلوں کے ستائے عوام کی چیخ بھی نہیں نکلتی اب 331 روپے فی لیٹر پٹرول کون ڈلوائے گا؟