پاکستان
اتحادی حکومت کا خاتمہ، عبدالقادر پٹیل نے میرٹ کے پرخچے اڑا دیئے
سابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز اسپتال میں جعلی بھرتیاں کی ہیں اور کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں: ذرائع کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اسلام آباد کے پمز اسپتال میں جعلی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں میں ملوث نکلے۔ ذرائع کے مطابق 13جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت کے خاتمہ کے فوری بعد سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز اسپتال میں جعلی بھرتیاں کی ہیں اور کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں۔