پاکستان

اتحادی حکومت کے دور میں قومی خزانے کو کتنے ارب کا ٹیکہ لگایا گیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی حکومت کے دور میں 93فیصد ضمنی گرانٹس کو پارلیمنٹ سے منظور ہی نہیں کروایا گیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اتحادی حکومت کے دور میں قومی خزانے کو کتنے ارب کا ٹیکہ لگایا گیا ؟ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023-24ء میں تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں آڈیٹرجنرل نے مالی سال 2022-23ء کی 93 فیصد ضمنی گرانٹس کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔ رپورٹ نے کہا کہ مالی سال2022-23ء میں 93 فیصد ضمنی گرانٹس کو پارلیمنٹ نے منظورنہیں کیا، حکومت نے 8 ارب 4 کروڑ 94 لاکھ روپے کی گرانٹس کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button