اتوار کے دن آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی کا تعلق پاک، بھارت تعلقات سے؟ حامد میر نے ہوش اڑا دینے والی سچائی سامنے رکھ دی
موجود لوگ وزیر اعظم کے نام پر کرپشن کر رہے ہیں لیکن سفارتی حلقوں کا خیال تھا کہ اتوار کے دن آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی کا تعلق پاک بھارت تعلقات سے ہے
لاہور(کھوج نیوز) اتوار کے دن آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی کا تعلق پاک، بھارت تعلقات سے؟ سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے ہوش اڑا دینے والی سچائی سامنے رکھ کر سب کو چونکا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ 16جون 2019 کو اتوار کا دن تھا۔ چھٹی کے دن سرکاری دفاتر بند ہوتے ہیں۔ صرف کسی ایمرجنسی کی صورت میں کوئی سرکاری ادارہ حرکت میں آتا ہے۔ اس دن بھی کوئی ایسی ہی ایمرجنسی تھی۔ اتوار کے دن آئی ایس پی آر نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ہٹا کر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ادارے کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ عاصم منیر صاحب نے اس عہدے پر صرف آٹھ ماہ کام کیا تھا اس لئے ان کے اچانک ٹرانسفر نے بہت سے سوالات پیدا کردیئے تھے۔ ایک خبر تو یہ تھی کہ عاصم منیر نے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو ان کی اہلیہ بشری بی بی کے بارے میں خبر دار کیا تھا کہ ان کے ارد گرد موجود لوگ وزیر اعظم کے نام پر کرپشن کر رہے ہیں لیکن سفارتی حلقوں کا خیال تھا کہ اتوار کے دن آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی کا تعلق پاک بھارت تعلقات سے ہے۔