اخترمینگل اپوزیشن اتحاد کا حصہ بن جائیں گے؟پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےبڑی خبرپھوڑ ڈالی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 5 بجے ہمارے الائنس کی میٹنگ ہے جس میں اختر مینگل صاحب شرکت کریں گے
اسلام آباد(کھوج نیوز) کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل اپوزیشن اتحاد کا حصہ بن جائیں گے؟پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بڑی خبرپھوڑ ڈالی ،کھوج نیوز رپورٹ کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نےکہا ہےکہ 5 بجے ہمارے الائنس کی میٹنگ ہے جس میں اخترمینگل شرکت کریں گے۔اخترمینگل سے ملاقات کےبعدگفتگوکرتےہوئےاسد قیصر نےکہاکہ اخترمینگل سےدرخواست کی کہ آپ اپنا فیصلہ واپس لےلیں، انہوں نےکہا کہ میں اس پرسوچوں گا اورمشورہ کروں گا۔
انہوں نےکہا کہ اس میٹنگ میں وہ اپنا فیصلہ دیں گے،کوشش کررہےہیں کہ بلوچستان پرآل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔اسد قیصرکا کہنا ہےکہ معاملہ الائنس ایجنڈے پررکھیں گےاگرمنظورہوتا ہےتو آل پارٹیزکانفرنس بلائیں گے۔واضح رہےکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ اخترمینگل سےپاکستان تحریکِ انصاف کےوفد نےملاقات کی تھی۔پی ٹی آئی کےوفد میں اسد قیصر،حامد رضا، عمر ایوب،اخونزادہ حسین یوسفزئی،عامرڈوگراور رؤف حسن شامل تھے۔ذرائع کےمطابق تحریکِ انصاف کے وفد نےاخترمینگل کو استعفی واپس لینےکی درخواست کی تھی۔