پاکستان

اختیارات کی جنگ ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورگورنر سلیم حیدر کےدرمیان اختلافات سرچڑھ کربولنےلگے

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر گورنر سردار سلیم حیدر اور وزیرِ اعلی مریم نواز کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں اختیارات کی جنگ ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر سلیم حیدر کے درمیان اختلافات سر چڑھ کر بولنے لگے،رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر گورنر سردار سلیم حیدر اور وزیرِ اعلی مریم نواز کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے۔گورنر ہاس کے ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے وی سیز کی تقرری کی سفارشات مسترد کر کے واپس بھیج دیں، وزیرِ اعلی کی منظوری سے 13 میں سے 7 وی سی کی تقرری کر دی گئی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مریم نواز جب سے وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ پاور شئیرنگ کرنے پر آمادہ نظر نہیں رہی ہیں،مسلم لین(ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ تنازع کا آغاز پنجاب کی ایک درجن سے زائد یونیورٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی سے ہوا ،ذرائع نے بتایا کہ گورنر کی منظوری کے بغیر 7 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کا تقرر کیا گیا، گورنر پنجاب نے سفارشات مسترد کرتے ہوئے کچھ اعتراضات بھی اٹھائے۔
وائس چانسلر کے پینل بنانے کا عمل ٹھیک نہیں تھا، دوبارہ جائزہ لیں، وائس چانسلر کے پینل بنانے میں صحت مندانہ مقابلہ دیکھنے میں نہیں آیا۔گورنر ہاس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی کی جانب سے پینل بھیجا جا سکتا ہے، سلیکشن نہیں کی جا سکتی، وائس چانسلر کا تقرر کرنے کا اختیار گورنر کو حاصل ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلی ہاس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے پینل بنانے میں شفافیت تھی، کابینہ کی منظوری کے بعد وی سی کی سلیکشن کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button