پاکستان

اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے لیا گیا

ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونیکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی

لاہور(کھوج نیوز) ڈی جی نیب لاہور نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونیکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ ترجمان نیب کے مطابق چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا جہاں ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنیکا انکشاف ہوا،گوداموں کو چینی اسٹاک کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی نیب لاہور کے احکامات پر تمام گوداموں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button