پاکستان
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات،محسن داوڑ کےدعویٰ پرسنسنی پھیل گئی
سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ کینیا میں پُراسرار طورپرقتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس کی تحقیقات روک دی گئی ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات،محسن داوڑ کےدعویٰ پرسنسنی پھیل گئی،رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ کینیا میں پُراسرار طورپرقتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس کی تحقیقات روک دی گئی ہیں ۔محسن داوڑ کے اس دعویٰ پر سیاسی و سماجی حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
محسن داوڑ کا بڑا دعویٰ ارشد شریف کیس میں تین بار کمیٹی کا اجلاس بلایا راجہ پرویز اشرف سمیت وزارت داخلہ آئی جی نے بھی معاملہ زیر سماعت کہہ کر ہاتھ کھڑے کر دیے۔