اسحاق ڈارکو وفاقی وزارت خزانہ نادی گئی تو وہ نائب وزیراعظم ہوں گے،(ن) لیگی ذرائع کا دعویٰ
سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے نام پر بھی غور ہو رہا ہے جو مرکزی بینک کی گورنر رہی ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)اسحاق ڈارکو وفاقی وزارت خزانہ نادی گئی تو وہ نائب وزیراعظم ہوں گے،(ن) لیگی ذرائع کا دعویٰ ، پاکستان مسلم لیگ ن میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اگر وزیر خزانہ کا عہدہ حاصل نہیں کر پاتے تو ان کی پارٹی ان کے لیے نائب وزیراعظم کے منصب پر فائز کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ دونوں ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے نام پر بھی غور ہو رہا ہے جو مرکزی بینک کی گورنر رہی ہیں اور موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہم پالیسی اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہی ہیں۔
شمشاد اختر اس نگراں حکومت کا اہم حصہ رہی ہیں جس کی تعریف آئی ایم ایف کی جانب سے کی جا چکی ہے کہ اس نے ملک میں معاشی استحکام قائم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کے سب سے بڑے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد اورنگزیب کے نام پر بھی غور ہو رہا ہے