پاکستان

اسحاق ڈار حضرت بری امام مزار کی ڈویلپمنٹ اور انتظامی امور کمیٹی کے چیئرمین مقرر

پرائیویٹ ممبران میں جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ شامل ہیں،حنیف عباسی، راجہ سرفراز اکرم اور سہیل اقبال بھٹی بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیا گیا ہے

اسلام آباد (جنرل رپورٹر، آن لائن)حضرت بری امام مزار کی ڈویلپمنٹ اور انتظامی امور پر قائم کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حضرت بری امام انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ،پرائیویٹ ممبران میں جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ شامل ہیں،حنیف عباسی، راجہ سرفراز اکرم اور سہیل اقبال بھٹی بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیا گیا ہے ،گوہر زاہد ملک، انعام ربانی، محسن رضا نقوی اور میاں محمد حنیف بھی کمیٹی رکن مقررکئے گئے ہیں جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button