پاکستان

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اظہار افسوس

قومی اسمبلی نے متفقہ طورپراس گھناؤنے فعل کی مذمت کی ہے، اسماعیل ہنیہ کا بہیمانہ قتل بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی اور اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اظہار افسوس بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہریغم کا اظہارکیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہارکیا اور اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایران کیقائم مقام وزیرخارجہ علی باقری نے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکو فون کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، نائب وزیراعظم نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانیکی مکمل حمایت کی اور کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اس اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قومی اسمبلی نے متفقہ طورپراس گھناؤنے فعل کی مذمت کی ہے، اسماعیل ہنیہ کا بہیمانہ قتل بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button