پاکستان

اسد قیصر نے پارلیمنٹ کو ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ قرار دیدیا

یہاں فارم 45 والے ہیں، صدر کے خطاب کے موقع پر احتجاج کریں گے، وہ دن قریب ہیں جب پی ٹی آئی طاقت میں ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ اب پارلیمنٹ نہیں رہی بلکہ یہ ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ بن گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں فارم 45 والے ہیں، صدر کے خطاب کے موقع پر احتجاج کریں گے، وہ دن قریب ہیں جب پی ٹی آئی طاقت میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ اب پارلیمنٹ نہیں رہی، یہ ضیا الحق کی مجلس شوری بن گئی، ہم مزاحمت کریں گے، اب کوئی بھی پارلیمان میں آسکتا ہے، شرط ایک ہے کہ بس ہاں میں ہاں ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button