اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو آزادی کا پروانہ جاری کر دیا
پٹیشنرکے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ قانون کا سامنا کررہی ہیں، زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں اور ضمانت حاصل کر رکھی ہے: وکیل
اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی زرتاج گل کا حج ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آزادی کا پروانہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقررکریں اور مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہواورکیس کے حقائق سے واقف ہو۔ عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق پٹیشنرکے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ قانون کا سامنا کررہی ہیں، زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں اور ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جوازموجودنہیں۔