پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنماء عالیہ حمزہ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے محکمہ پولیس کے لئے بھی بڑا حکم صادر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عالیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button