پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

فلسطین میں9 ماہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نیکہا ہے کہ تہران میں جو واقعہ ہوا پوری دنیا نے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، نیتن یاہو کھلے عام درندگی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں9 ماہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روز غزہ میں لاشیں گرائی جا رہی ہیں، فلسطین میں شہروں کے شہر اور محلوں کو زمین بوس کردیا گیا ہے، شاید ہی کسی نے تاریخ میں ایسے واقعات دیکھے ہوں، تہران میں جو واقعہ ہوا پوری دنیا نے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، تہران میں راکٹ کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا، بین الاقوامی قوانین کوپاؤں تلے رونداگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیتن یاہو کھلے عام درندگی کر رہا ہے، اسماعیل ہنیہ کے بچے شہیدکیے گئے، پاکستان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی بھرپور مذمت کی ہے، اسلامی ممالک نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کی ہے، انٹرنیشنل کورٹ نے اسے نسل کشی قرار دیا، یہ واقعہ ترقی یافتہ ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button