پاکستان

اسمبلی اپنی مدت پوری کر ے گی یا نہیں؟ فضل الرحمن کے جواب نے سب کو چونکا دیا

اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں ؟اس پر مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ اگر یہی عالم رہا تو لگتا نہیں کہ پوری کرے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ‘ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں؟ اس پر ان کے جواب نے سب کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیاہے اور وہ آج حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن کے بینچز پر بیٹھے جہاں آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جا کر ان سے ملاقات بھی کی جبکہ نوازشریف سے ان کی ملاقات سپیکر کے ڈائس کے قریب ہوئی ۔ اسمبلی میں صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کو آج اسمبلی آ کر کیسا لگا؟ جس پر سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور ہی چیز ہے ۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ؟جس پر مولانا نے جواب دیا کہ اگر یہی عالم رہا تو لگتا نہیں کہ پوری کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button