پاکستان
اسٹاک ایکسچینج سےسرمایہ کاروں کےلئےخوشی کی خبرآگئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ واراپ ڈیٹس سامنےآئی ہیں جن کےمطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا
کراچی(کھوج نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج سےسرمایہ کاروں کےلئےخوشی کی خبرآگئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آئی ہیں جن کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 897 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 13 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79 ہزار 254 جبکہ کم ترین سطح 78 ہزار 240 رہی۔حصص بازار میں گزشتہ 1 ہفتے میں 3 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔