اسٹیبلشمنٹ سے کس موضوع پر بات ہو گی؟ عمران خان نے سب کچھ واضح کر دیا
اسٹیبلشمنٹ سے جب کبھی بھی بات ہو گئی تو وہ ملک اور قانون کے لئے ہو گئی اس کے علاوہ ان سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی: بانی پی ٹی آئی عمران خان
راولپنڈ ی(کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ سے بات کس موضوع پر ہوگئی؟ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے ایسا بیان داغ دیا ہے کہ سب حیران و پریشان ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے جب کبھی بھی بات ہو گئی تو وہ ملک اور قانون کے لئے ہو گئی اس کے علاوہ ان سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی معیشت ٹھیک ہو گئی تو اور قانون کے مطابق تمام فیصلے ہوں گے تو ملک میں ترقی ہو گئی ، بیروز گاری ختم ہو گئی اور مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ قانون کی بالا دستی اور ملک کو غلامی آزاد کروانے کی بات کی ہے، جنرل (ر) فیض حمید کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے تا کہ سب کے سامنے سچائی آئے اور جو کوئی بھی سانحہ 9مئی میں ملوث ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔