پاکستان
اسٹیبلشمنٹ کی نظرمیں مریم نواز کےنمبرزشہبازشریف سے زیادہ ہیں،تہلکہ خیزانکشاف کردیا گیا
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےدوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا
لاہور(ویب ڈیسک) معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،وزیراعظم شہبازشریف کی نسبت اسٹیبلشمنٹ کے زیادہ قریب ہیں ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اس وقت ملک کے چاروں صوبوں میں میں سب سے بہتر اور قابل رشک کارکردگی پنجاب کی ہے جس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ "مریم نواز اوپر بہت کلوز رابطے میں تھیں ۔۔اور "ان "کی ہر بات ،ہر ہدایت کو سمجھتی تھیں اور مانتی تھیں، اس لیےاسٹیبلشمنٹ کی نظر میں مریم نواز کے نمبرز شہباز شریف سے زیادہ ہیں۔