پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کے مریم نواز کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ سینئر صحافی اعزاز سید نے حقائق کھول دیئے

مریم نواز کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مطمئن ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بھی تیار ہیں: اعزاز سید

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی اعزاز سید نے اسٹیبلشمنٹ سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پس پردہ تعلقات کے متعلق تمام حقائق کھول کر رکھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعزاز سید کا کہنا تھا کہ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کی گڈبک میں ہیں یا نہیں قطع نظر اس بات کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مطمئن ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہوگی بلکہ زور پکڑے گی اور موقع ملا اور سیاست میں آئے تو ان کی پارٹی بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں اعزاز سید کا کہنا تھا کہ ماضی میں سکندر مرزا اور نواز شریف سمیت بہت سے دیگر حکمران ملک سے باہر گئے ہیں اور جلا وطنی کاٹی ہے رہا سوال عمران خان کا تو ان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل ہوگی یا نہیں اس سلسلے میں تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ عمران خان کو ابھی ڈیل کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button