پاکستان
اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کےبعد دوبارہ گرفتار،نامعلوم مقام پرمنتقل
اعظم سواتی کوتھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمےمیں گرفتارکیاگیا۔ اس مقدمےمیں 20 دفعات لگائی گئی ہیں
اٹک(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کےرہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سےرہائی کےبعد دوبارہ گرفتارکرلیاگیا۔ اٹک جیل کےباہرسے ٹیکسلا پولیس نےاعظم سواتی کودوبارہ گرفتارکیا۔ ذرائع کےمطابق پولیس نےاعظم سواتی کونامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔ اعظم سواتی کوتھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمےمیں گرفتارکیاگیا۔ اس مقدمےمیں 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔ یاد رہےکہ گزشتہ روزاسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نےاعظم سواتی کی ضمانت منظورکی تھی۔